شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںبی آر ایس او کی جانب سے جرمنی میں آگائی مہم "تیسرے...

بی آر ایس او کی جانب سے جرمنی میں آگائی مہم “تیسرے روز اختام پزیر ہوگیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی بارویں یومِ شہادت کے موقع پر بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جرمنی میں آگاہی مہم آج تیسرے روز میں اختتام پزیر ہوگیا۔

بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بی آر ایس او کی جانب سے جرمنی کے شہر کوٹبس میں جاری آگاہی مہم آج تیسرے روز میں اختتام پزیر گیا۔

آگاہی مہم کا مقصد شہید نواب اکبر خان بگٹی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور بلوچستان بھر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی مسلح افواج و خفیہ اداروں کے جنگی جرائم کو اجاگر کرنا تھا۔

بی آر ایس او کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ آگاہی مہم کے دوران بڑی تعداد میں لیٖف لیٹس تقسیم کیے گئے ہیں، جبکہ 26 اگست کو شہید نواب اکبر خان بگٹی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے کوٹبس میں ہی ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز