کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح فورسز نے قلات کے مختلف علاقوں ناگاہی، دل بند، اور گرد و نواح میں عام آبادیوں پر کارروائی کا آغاز کردیابڑی تعداد میں فورسز نے عام آبادیوں پر یلغار کرکے انہیں نشانہ بنایا اسی دوران بلوچ رپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے جوابی کارروائیوں میں فورسز پر مختلف مقامات پر حملے کئے جس سے فورسز کے 8اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے