Homeخبریںبی آر پی و بی آر ایس او کی جانب سے...

بی آر پی و بی آر ایس او کی جانب سے ساوتھ کوریا میں احتجاجی مظاہرہ

بوسان (ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج بروزِ اتوار ساوتھ کوریا کے شہر بوسان میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے بلوچ ریپبلکن پارٹی اور بی آر ایس او کی جانب سے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے کا مقصد لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا اور انسانی حقوق کے اداروں کو انکی زمہ داریوں کا احساس دلانا تھا، کیونکہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر بین القوامی انسانی حقوق کے ادارے بشمول ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ہیومن رائٹس واچ مکمل خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں۔مذکورہ ادارے بلوچستان میں ریاستی فوجی آپریشن اور کریک ڈاون کا بہانہ بناکر اپنی زمہ داریوں سے منہ پیرتے رہے ہیں۔جبکہ ریاستی جارحیت کے باوجود بلوچ اپنی جانوں پر کھیل کر مسئلہ بلوچستان اور جبری گمشدگیوں کے معاملے کو اجاگر کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اگر انسانی حقوق سے وابستہ کارکنان بلوچستان جانے سے کتراتے ہیں تو انہیں بلوچ آزادی پسند تنظیموں سے رابطہ کرنا چاہیے جو انہیں ہر طرح کے مدد فرائم کرنے کو ہر وقت تیار ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا معاملہ انتہائی سنگین ہے، ہزاروں کی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں، ہزاروں مسخ شدہ لاشیں پھینکی جاچکی ہے، جو لوگ مارے جا چکے ہیں انہیں دوبارہ زندہ نہیں کیا جا سکتا، لیکن جو لوگ اب تک ریاستی عقوبت خانوں میں اذیتیوں سے گزر رہے ہیں عالمی اداروں کی بروقت کاروائی انہیں بچاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح شام، افغانستان، عراق ،یمن یا دیگر جنگ زدہ علاقوں میں انسانی حقوق کے ادارے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں انہیں بلوچستان میں بھی اپنی موجودگی کو یقینی بنانا ہوگی، اور اسی طرح بلوچستان میں جاری جنگی جرائم کو اجاگر کرنا ہوگا، کیونکہ تمام انسانوں کی جانیں یکساں اہمیت رکھتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین گزشتہ کئی دنوں سے کوئٹہ کے سرد موسم میں اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے احتجاجاََ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں بھیٹے ہیں جسے عالمی انسانی حقوق کے ادارے مکمل نظرانداز کیئے ہوئے ہیں۔ان اداروں کو اپنی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Exit mobile version