کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا کہ فورسز نے کوئٹہ میں گزشتہ روز بی آر پی کے مرکزی رہنما نذیرجمالدینی کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں ان کے ایک دوست کے ہمراہ لے گئے نذیر جمال دینی بی آر پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر ہیں یہاں جاری ہونیوالے بیان میں شیر محمد بگٹی نے کہا کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی کے کارکنان سمیت کئی ہزار بلوچ نوجوان اذیت گاہوں میں بند ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا جارہا ہے گزشتہ روز ہی پسنی سے بی آر پی کے گمشدہ کارکنوں کی لاشیں پھنکی گئی تھیں اور چند گھنٹوں بعد بی آر پی کے مرکزی رہنما کو اغوا کر لیا گیا ہے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ میں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک بلوچ فرزند کو شہید کردیا ہے جس کی شناخت جمیل ولد ٹھونڈوں بگٹی کے نام سے ہوئی ہے جو اوچ کا ہی رہائشی ہے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت کئی بے گناہ افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جن کو اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں تمام علاقہ فورسز کے محاصرے میں ہے جس کی وجہ سے زخمی علاج کی سہولیات سے محروم ہیں اور جانی نقصانات میں اضافے کا خدشہ ہے ترجمان نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچ کار کنان کی جبری گمشدگی اور زیر حراست شہادتوں کا نوٹس لے۔