پنجشنبه, نوومبر 14, 2024
Homeخبریںبی ایس ایف کا چئیرمین جئے سندھ کی وفات پر اظہارِ تعزیت

بی ایس ایف کا چئیرمین جئے سندھ کی وفات پر اظہارِ تعزیت

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے ترجمان اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں جئے سندھ قومی محاذ (آریسرگروپ)کے چیئرمیں اور سندھی دوست آزادی پسند رہنماءادیب و دانشورعبدالواحد آریسر کے وفات پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں ان کے پارٹی خاندان اورسندھ کے آزادی خوا ہ عوام سے دلی دکھ کااظہار کرتے ہوئے سندھی لیجنڈعبدالواحد آریسر کو سندھی قوم کی آزادی کے لئے جدوجہد اور قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کہ جی ایم سید کے بعد سندھ دوسرے بڑے قومی رہنماءسے محروم ہوگئے ترجمان نے کہاکہ عبدالواحد آریسر جی ایم سید کے قریبی تحریکی ساتھی تھے ون یونٹ کے خلاف جدوجہد سے لے کر سندھی عوام میں شعور آذادی کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے وہ طویل قید بند اور قید تنہائی میں گزارتے ہوئے ایوب خان سے لے کر مشرف تک کے ادوار میں جیل میں رہے تیس سے زائد کتابوں کے مصنف تھے ان کے پندرہ کتابوں پر پاکستانی ریاست کی جان سے پابندی لگائی جاچکی ہے ان کے پارٹی اور ساتھیوں کے خلاف ریاست کی جانب سے کریک ڈاﺅن کیا گیا ان کے کئی ساتھی کامریڈوں کو حراست میں لیا گیا لیکن وہ سندھ کی آزادی پر کھبی بھی سمجھوتہ نہیں کیا اور سندھودیش کی آزادی کے لئے نشان اور علامت بن کر ابھرا ایسے رہنماﺅں کا کردار اور فکر نہ صرف سندھ کا اثاثہ ہے بلکہ وہ آزادی امن اور انسانیت کے لئے سرمایہ افتخار ہے ترجمان نے کہاکہ غیر فطری ریاست بلوچ اور سندھی اقوام کی سرزمین پر بلجبر تسلط قائم کرتے ہوئے سندھی اور بلوچ قوم کو اپنی نو آبادی بناکر ان کی قدرتی وسائل کی لوٹ مار کرتے ہوئے پنجاب کا معاشی ایندھن چلا رہاہے آج سندھ میں آزادی کے لئے بیداری شعور (غلام مرتضی شاہ) المعروف جی ایم سید بشیر قریشی ڈاکٹر صفدر سرکی اور عبدالواحد آریسر اور سندھی دوست رہنماﺅں کی جدوجہد کا حاصل وصول ہے سندھ کے عوام اپنے آزادی پسند قومی رہنماﺅں کے راستہ پہ چل کر سندھو دیش کا قیام ممکن بناسکتے ہیں تر جمان نے کہاکہ بلوچ جہد آزادی ور سندھو دیش آزادی کی تحریک کو کچلنے اور اپنے جبر و تسلط قائم کر نے کے ریاست ہر ممکن حربے استعمال کررہے ہیں سندھ میں بھی بلوچستان کی طرح ایسے ریاست کے نمائندہ پارٹیان وجود رکھتی ہے جو ریاست کی گماشتگی میں اپنی ہی سرزمین اور خاک وطن کا سودا کرتے ہوئے آزادی پر سمجھوتہ کئے ہوئے ہیں سندھی عوام ایسے پارٹیوں کے صفوں سے نکل کر سندھو دیش آزادی کی تحریک میں شامل ہوجائیں ترجمان نے کہاکہ ریاست سندھ اور بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کے لئے نسل کشی میں تیزی لارہے ہیں وہ خطے میں سندھ اور بلوچستان مین آزادی کی سوچ سے خوف زدہ ہوکر نہ صرف سندھی رہنماﺅن اور نوجوانوں کو شہید کررہاہے بلکہ بلوچستان میں اس سے بھی بڑے پیمانے کی کاروائیاں کررہاہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز