Homeخبریںبی ایل ایف نے بلیدہ و بلگتر میں فورسز پر حملوں کی...

بی ایل ایف نے بلیدہ و بلگتر میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بلیدہ،بالگتر فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ19 ستمبر بدھ کے روز ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں جہانی آپ کے مقام پر گھات لگائے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی دو گاڑیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر نصف درجن سے زائد اہلکاروں کو ہلاک اور دیگر کو زخمی کیا۔مذکورہ حملے کی ویڈیو جلد ریلیز کی جائے گی۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ18 ستمبر منگل کے روز
سرمچاروں نے کیل کور آرمی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا،انہوں نے کہا کہ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version