دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کے علاقے دشت میں سرمچاروں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے ایک ویگو گاڑی کو تباہ کیا جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوئے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ کولواہ بزداد میں کندور کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا،کل تجابان سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹ حملہ کرکے فورسز کو نقصان پہنچایا،کل مند میں مبارک چات کے مقام پر ایف سی کیلئے راش لے جانے والی گاڈی کو تحویل میں لیکر دو افراد کو گرفتار کر لیا، آج دونوں افراد کو رہا کر دیا گیا ،ٹرانسپورٹرز کو ایک بار پھر تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی فورسز کی معاونت سے باز آئیں ۔مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز