دوشنبه, نوومبر 18, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر...

بی ایل ایف نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ سرمچاروں نے ہفتہ کے روز مشکے میں ملیش بند کے مقام پر آرمی کے مورچہ پر حملہ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا۔ یہ مورچہ انہوں نے قافلے کی سیکورٹی کے لئے بنا یا تھا ۔ ہفتہ ہی کے روز سرمچاروں گیشکور آرمی کے کیمپ پر خود کار ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا، بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز