یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر...

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کل سرمچاروں نے آواران میں قابض فوج کی کالج چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد زخمی کئے۔ کل مشکے میں گوربندی کے مقام پر پاکستانی فوج پر اُس وقت حملہ کیا جب موٹر سائیکل سوار فوجی منجو میں آپریشن کے دوران مویشیوں کو چرا کر لے جا رہے تھے۔ اس حملے میں تین فوجی اہلکار اور کئی زخمی ہوئے اور ایک موٹر سائیکل سرمچاروں نے قبضے میں لے لی۔ قابض فوج پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز