چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ سرمچاروں نے مشکے میں آرمی کے قافلے پر چار مقامات پر حملہ کرکے ایک درجن سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کیا، کئی زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ آرمی کے قافلے پر جھکی ، گورجک کراس، ملیشبند کے مقامات پر چار حملے کئے ،بدھ کے روز پنجگور کے علاقے پروم میں مورہ کے مقام پر ایف سی کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا،18 اپریل تجابان میں ایف ڈبلیو او عسکری تعمیراتی کمپنی کے دو اہلکاروں کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا،اور یہ حملے سرزمین بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز