کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ آج صبح10بجے کے قریب کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی اڈہ کے قریب جاوید مری نامی شخص کو ایک ساتھی سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا کیونکہ دونوں اشخاص کافی عرصہ پہلے سرینڈر ہوئے تھے اور ابھی ایجنسیوں کے لئے کام کر رہے تھے جاوید مری مخبری اور لوگوں کو ورغلاکر سر ینڈر کر وا رہا تھا اس لئے ا ن دونوں کو مار دیا۔ یہ بات انہوں نے پیر کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہاکہ ہم تمام مخبروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ و ہ باز آجائے ورنہ وہ بھی ہمارے نشا نے پر ہونگے ۔