Homeخبریںبی ایل اے نے سریاب پولیس پہ حملے کی ذمہ داری قبول...

بی ایل اے نے سریاب پولیس پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے سریاب تھانے پر راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی اور انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے ایف سی کی سربراہی میں سریاب تھانے کے اہلکار بلوچ آبادیوں پر چھاپے ، چادر و چاردیواریوں کی پامالی اور عرصہ دراز سے بلوچوں پر زمین تنگ کرنے میں پیش پیش ہیں اور ایف سی کی بی ٹیم کی حیثیت سے یہ کام سر انجام دے رہے ہیں ۔ ہم نے پہلے بھی پولیس کو تنبیہ کی ہے کہ بلوچ پولیس اہلکار بلوچ وطن کی جنگ آزادی میں قبضہ گیر ریاست کی جنگ کا حصہ نہ بنیں بصورت دیگر وہ بھی ہمارے نشانے پر ہونگے اور ایسے اہلکار جو بلوچ آبادیوں پر چھاپے و نوجوانوں کی گرفتاری میں شامل ہونگے ایسے ریاستی کارندوں کے خلاف آخری گولی و آخری سپاہی تک جنگِ آزادی جاری رہے گی۔

Exit mobile version