کوئٹہ ہمگام نیو۔۔۔بی ایل اے نے چیف جسٹس بلوچستان پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جینئد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کےذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے نوشکی کے علاقے ریکو کے قریب چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ ہر وہ شخص جو بلوچ قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ اور نسل کشی میں قابض ریاستی اداروں کی معاونت کرے گا وہ ہمارے نشانہ پر ہے۔ اس کے علاوہ مین ہائی ویز پر کام کرنے والی تعمیراتی کو آخری مرتبہ تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے تعمیراتی کاموں کو فوری طورپر بند کردیں بصورت دیگر کسی بھی حملے میں ہونیوالے جانی ومالی نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری جنگ آخری گولی اور آخری جانثار تک جاری رہے گی ۔