کوئٹہ ہمگام نیوز
بی ایل اے کے ترجمان میرک بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کے قافلے پر دستی بموں سے حملہ کیا جسکے بعد قابض فورسز اور سرمچاروں کے بیچ فائرنگ کا تبادلہ چلا جس میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے اسکے علاوہ قلات میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے اہلکار قادر ریئسانی کو بلوچ سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ہلا ک کیا ۔ قادر رئیسانی جوکہ عرصہ دراز سے ریاست کے ایجنٹ کے طور پر اپنے ڈیتھ سکواڈز کے زریعے بلوچ سرمچاروں کی مخبری اورانہیں شہید کرنے کے کئی واردات میں ملوث تھا۔ان دونوں واقعات کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔