یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبی ایل اے نے گیس پائپ لائن اڑانے کی ذمہ داری قبول...

بی ایل اے نے گیس پائپ لائن اڑانے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ، ترجمان جینئد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے زرغون گیس فیلڈ جو کہ کوئٹہ کو گیس سپلائی کرنے والی 2 پائپ لائنوں اور مارواڑ میں وی فون کے ٹاور کو اڑا دیا ترجمان نے کہاکہ ہم لوپ کمپنی کو سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ کاروبار کرنے کے بجائے ریاستی فورسز کے معاون اور مددگار ہونے سے گریز کرے ورنہ آئندہ بلوچستان میں لوپ کمپنی کے ٹاور اور ملازمین کو نقصان پہنچائیں گے بولان کے علاقوں میں آج بھی کارروائیاں جاری ہیں اور فورسز کئی بلوچوں کو اغواء کرکے لے گئی ہیں گزشتہ دنوں سے اغواء ہونے والے خواتین اور بچوں کا تاحال کچھ معلوم نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز