سه شنبه, نوومبر 19, 2024
Homeخبریںبی ایم سی انتظامیہ کی ناقص پالیسیاں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے:...

بی ایم سی انتظامیہ کی ناقص پالیسیاں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے: تحریک بی ایم سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے قائدین چیئرمین حاجی عبداللہ خان صافی پروفیسر ڈاکٹر غلام وردک وائس چیئرمین ڈاکٹر الیاس بلوچ، حاجی خوج محمد، منظور احمد شاہ، ڈاکٹر اعجاز بلوچ، ڈاکٹر حئی بلوچ، ڈاکٹر طارق بلوچ، مشتاق احمد لہڑی، عبدالباسط شاہ، نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بولان میڈیکل کالج انتظامیہ، میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی ناقص پالسیوں کو دوام دے رہی ہے۔

جیسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایک سال کی جدوجہد کے بعد نہ صرف بولان میڈیکل کالج بحال ہوا بلکہ میڈیکل یونیورسٹی بھی درست سمت میں آگئی ہے، انہوں نے کہا کہ جلد تحریک کی کامیابی کی خوشی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، قائدین نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ میڈیکل یونیورسٹی کے راہ میں ابھی تک وہی عناصر روکاوٹیں ڈال رہے ہیں جو اس پر قابض تھے۔

جبکہ کالج میں ملازمین کے مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے فیکلٹی کی خالی اسامیوں کو جلد از جلد پُر کیا جانا چاہئیے، انتقامی کاروائیوں کا خاتمہ ناگزیر ہے اسی طرح داخلہ پالیسی میں تحریک کو اعتماد میں لیا جائے، تحریک کے ساتھیوں کے ساتھ جانبدارانہ رویہ قابل مذمت ہے ملازمین کے سروس رولز جلد از جلد بنائے جائے تاکہ میرٹ پر ترقیاں ممکن بناہی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز