شال (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ستر سالوں سے ریاست مختلف پالیسیوں کے تحت بلوچ قوم کی نسل کشی میں ملوث ہے۔ نام نہاد فوجی آپریشنز، ٹارگیٹ کلنگ، مارو اور پھینک دو پالیسی، جبری گمشدگیاں، فیک انکاونٹرز، خود کار آفات، کینسر ، اور روڈوں پر ہزاروں کی تعداد میں لقمہ اجل بننا ہر بلوچ کنبے کو متاثر کر چکی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی اس نسل کشی کے خاتمے تک تحریک چلانے کا عزم کر چکی ہے۔ آئیے ہم سب اپنے ان پیاروں کی خاطر آواز اٹھائے جو بلوچ نسل کشی کے پالیسیوں کے تحت قبروں میں اتارے گئے ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوہ سلیمان سے لیکر مکران و لیاری تک بلوچ یکجاں و تواناں ہوکر بلوچ نسل کشی کے خلاف اس تحریک کا حصہ ہو۔ اسی تسلسل میں عید کے روز بلوچستان بھر میں ہونے والے احتجاجوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔
بی وائی سی کی جانب جاری شیڈول کچھ اس طرح ہے۔
تربت: تربت پریس کلب 4:00 بجے
بلیدہ: شہید اسلم پمپ میناز بلیدہ 4:00 بجے
پنجگور: جاوید چوک 3:30 بجے
گوادر: جاوید کمپلیکس 4:00 بجے
خضدار: شہید عبدالرزاق چوک 4:00 بجے
گریشہ: موٹر سائیکل ریلی بمقام پوگی روڈ 10:30 بجے
نال: سی پیک روڈ پرچ ہوٹل 11:30 بجے
خاران: خاران پریس کلب 3:00 بجے
قلات: مغل چوک 3:00 بجے
کوہلو: ٹریفک چوک 3:00 بجے
پسنی: پسنی پریس کلب 4:00 بجے
منگچر : کراس بازار 3:00 بجے
حب: عدالت روڈ پریس کلب 3:00 بجے
آواران: بازار بلمقابل یو بی ایل بینک 10:00 بجے
دالبندین: عرب مسجد نزد سول ہسپتال، 4:00 بجے
مستونگ: میجر چوک 1:00 بجے
سوراب: شہید بالاچ چوک 4:00 بجے
تمپ: گلام نبی پمپ 3:00 بجے
ڈیرہ مراد جمالی: بلدیہ گراونڈ 10:30 بجے
اوتھل: لاکھڑہ روڈ ، اوتھل 10:30 بجے
سبی: ساقی چوک سبی وقت 11:00 بجے