تربت (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 23 اکتوبر 2024 کو شہید فدا چوک، تربت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے کا مقصد بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی اور کراچی میں پر امن مظاہرین پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔
منتظمین نے کیچ کے تمام طبقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔ ریلی شام 4 بجے شروع ہوگی۔