شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںتادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے فزیو تھراپسٹ کے مطالبات منظور کیے...

تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے فزیو تھراپسٹ کے مطالبات منظور کیے جائیں، نصر اللہ بلوچ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ اور وائس چیئرمین ماما قدیر نے فزیو تھراپی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 16 دنوں سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کی۔
نصراللہ بلوچ نے کہا کہ تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے دیکھ کر دکھ اور افسوس ہوا۔
انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فزیو تھراپی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کرکے ان کی تادم مرگ بھوک ہڑتال کو ختم اور انکے مطالبات پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کی وجہ سے ڈاکٹرز اور انکے اہلخانہ جس کرب و اذیت میں مبتلا ہیں اس سے انہیں نجات مل سکے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز