جمعه, نوومبر 15, 2024
Homeخبریںتایباد، میں قابض ایرانی آرمی اور میونسپلٹی نے ایک مسجد اور دیگر...

تایباد، میں قابض ایرانی آرمی اور میونسپلٹی نے ایک مسجد اور دیگر زیر تعمیر مکانات کو بلڈوزر کرکے تباہ کردیا

زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق اتوار کو قابض ایرانی آرمی نے میونسپلٹی کے ساتھ مل کر تایباد کے ایک گاؤں محسن آباد میں چھاپہ مار کر ایک مسجد اور ایک زیر تعمیر دینی مدرسہ کے ساتھ ساتھ ایک زیر تعمیر مکان کو بلڈوزر سے منہدم کر دیا ۔

  ذرائع نے اس سلسلے میں کہا: “ایک مرکزی سنی مذہبی کمپلیکس جس میں ایک مسجد اور ایک مکتب برائے تحفظ قرآن ، اور ایک رہائشی مکان کو بلڈوزر کرکے تباہ کر دیا گیا ہے ۔جو کہ ان کی تعمیر عطیہ دہندگان کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے ۔

جنہیں اتوار کی صبح قابض ایرانی آرمی اور میونسپلٹی کی درجنوں گاڑیوں نے گاؤں پر چھاپہ مار کر اس کمپلیکس کو تباہ کردیا تھا ۔

 واضح رہے کہ ایران بھر میں احتجاجی مظاہروں کے بعد مختلف علاقوں میں سنیوں پر دباؤ اور سیکیورٹی، فوج اور عدالتی اداروں کی جانب سے نمازی کمروں کو سیل کرنے اور تباہ کرنے کے واقعات میں شدت آگئی ہے۔ یہ اس وقت ہے جب ایران میں سنیوں کے پاس تہران اور کئی بڑے شہروں میں ابھی بھی مساجد نہیں ہیں اور وہ کرائے کے رہائشی مکانات اور دیگر جگہوں کو عبادت گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز