تبریز(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق تبریز کی سینٹرل جیل میں تبریز سے تعلق رکھنے والے عسکر نامی قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیاہے ۔ اس قیدی کو پہلے “دانستہ قتل” کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق تبریز سنٹرل جیل میں 27 سالہ قیدی عسکر نامی شخص کی سزائے موت پر 26 ستمبر 2023 بروز منگل کی صبح کو عملدرآمد کیا گیا ۔
باخبر ذریعے کے مطابق اس قیدی کو چار سال قبل ایک قبائلی تنازعہ میں قصداً قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ایرانی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔
رپورٹ کے لکھے جانے تک عسکر کی پھانسی کی خبر سرکاری میڈیا بالخصوص عدلیہ کے قریبی میڈیا میں سامنے نہیں آئی ہے۔