Homeخبریںتجابان اور گردونواح میں آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔بی ایچ...

تجابان اور گردونواح میں آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔بی ایچ ار آو

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ آج الصبح تجابان اور اِس کے اردگردکے علاقوں کو فورسز نے محاصرہ میں لیکرآپریشن کا آغاز کردیا ہیں۔چادر وچار دیواری کی نقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے غرض سے فورسز نے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر گھروں میں لوٹ مار کرکے گھروں کا مکمل صفایا کردیا ہیں۔گھروں سمیت فورسز نے دکاندارو ں پر تشدد کرکے عظیم،شوکت ،فضل ، طارق سمیت متعدد افرادکے دکانوں میں موجود تمام اشیاء کو اپنے ساتھ لے گئے اور دکانداروں کو ڈرنے کی کوشش کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں فورسز نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے عوام کو محصور کرنا شروع کردیا ہیں۔اِس موقع پرفورسز نے اختر ،مسکان ، محمد علی ،عظیم ،یارمحمد،کریم محمد،واحدبخش سمیت متعددافراد کوماروائے عدالت گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہیں۔ایسی دوران 04سالہ کمسن بچی گُل بی بی زخمی ہوگئی ہے۔بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ بلوچستان میں قانون قائم کرنے والے ادارے اپنی خاموشی سے جرائیم کو پروان دے رہی ہیں۔فورسز کے ساتھ بلوچستان میں وہ تمام افراد مجرم ہیں جو بلوچستان میں امن و تحفاظت کے نام پر بلو چ عوام کو اَن کے حق سے محروم کررہی ہیں۔ ہم اقوام متحدہ ،یورپی یونین ،ہیومن رائٹس واچ سمیت تما م انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں وہ بلوچ عوام کی اِس سنگین حالات میں عوام کا ساتھ دے ۔

Exit mobile version