سه شنبه, نوومبر 19, 2024
Homeخبریںتحریک طالبان پاکستان نے اپنے دو سینیئر کمانڈرز کے مارے جانے کی...

تحریک طالبان پاکستان نے اپنے دو سینیئر کمانڈرز کے مارے جانے کی تصدیق کرلی

مہنمد ایجنسی (ہمگام نیوز) تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں مہمند ایجنسی میں اپنے دو سینیئر کمانڈروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ـ

محمد خراسانی کے مطابق ان کے دو اہم کمانڈرز، کمانڈر مسلمیار اور حاجی رشید کو بارودی سرنگ دھماکے کے ذریعے مارا گیا ہےـ

بیان میں کہا گیا کہ یہ دونوں ٹی ٹی پی کے سرکردہ اراکین تھے اور وہ عسکری اور انتظامی امور میں پچھلے کئی سالوں سے اپنے ساتھیوں کی رہنمائی کرتے رہے ـ

ترجمان ٹی ٹی پی نے ملکی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی جس میں ان کی موت کو ٹی ٹی پی کے درمیانی اختلافات کا نتیجہ قراردیا گیا تھا جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کبھی بھی بیرونی فنڈز کے محتاج نہیں رہے بلکہ پاکستانی عوام ہی ہماری مالی مدد کرتے ہیںـ

محمد خراسانی نے بیان میں کمانڈر مسلم یار پر لگائے جانے والے ان الزامات کی بھی تردید کی جس میں انہیں شاہ نورانی کے مزار پر خودکش دھماکے کا ملزم ٹہرایا گیا تھاـ مزید کہا کہ مزارات اور عوامی مقامات پر دھماکے کرنا اطعا ہماری پالیسی نہیں ہے۔

انہوں نے ملکی صحافیوں پر آواز اٹھائی کہ وہ میڈیا کے اصول کی پاسداری کرتے ہوئے جانبداری کرنے سے باز آئیں اور اس نوعیت کے معاملات میں ان کے آفیشل سٹیٹمنٹ کے منتظر رہیںـ

یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ جمعے کے روز پیش آیا تھا جس میں مذکورہ دو افراد مارے گئے تھے جبکہ ایک زخمی ہوا تھاـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز