یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںتربت، زامران سے جبری گمشدہ نوجوان بازیاب ،ساتھی تاحال لاپتہ۔

تربت، زامران سے جبری گمشدہ نوجوان بازیاب ،ساتھی تاحال لاپتہ۔

تربت (ہمگام نیوز) زامران سے جبری لاپتہ نوجوان داؤد عبدالوہاب بازیاب ہوکر گذشتہ شب اپنے گھر پہنچ گئے جب کہ ان ہمراہ لاپتہ کیے گئے ان کے رشتہ دار شہزاد عبید ابھی تک لاپتہ ہیں۔

یادرہیکہ داؤد عبدالوہاب اور شہزاد عبید کو نوانو زامران سے اٹھاگیا تھا۔

ان کی بازیابی کے لیے فیملی نے پانچ دنوں تک ڈی سی کیچ کی آفس کے سامنے دھرنا میں حصّہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز