تربت: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نہنگ ندی میں میر آباد تمپ کے مقام پر دس افراد پانی کے اندر صبح 8 بجے سے ہھنس گئے ہیں انہیں ریسکیو کرنے کے لیے مقامی لوگوں کے مطابق انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے رابطہ کیا گیا مگر تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت کافی کوشش کی گئی مگر پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے سبب پھنسے ہوئے لوگوں کو. ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔
مقامی لوگوں کے مطابق پانی میں پھنسے افراد میں چار خواتین، کچھ بچے اور مرد شامل ہیں۔
لوگوں کے مطابق پی ڈی ایم اے نے مدد سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس ریسکیو کے لیے جہاز کی سہولت نہیں انہیں کشتی سے. نکالا نہیں جاسکتا اسی طرح ان کے مطابق کمشنرمکران ڈویژن سے بھی بات کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں سے بھی عملی قدم. نہیں اٹھایا جاسکا۔
مقامی لوگوں کے مطابق صبح 8 بجے سے پانی میں پھنسے ان افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں کیوں کہ ابھی بھی بادل چھائے ہوئے ہیں اور سیلاب کا خطرہ موجود ہے اگر ان دس افراد کو فوری ریسکیو نہیں کیا گیا تو بارش اور سیلاب کی صورت میں ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔