شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںتربت، ٹیچنگ ہسپتال تربت میں تین نامعلوم افراد کی لاشیں ایک ہفتے...

تربت، ٹیچنگ ہسپتال تربت میں تین نامعلوم افراد کی لاشیں ایک ہفتے سے شناخت کی منتظر ہیں۔

تربت (ہمگام نیوز) ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی کے مطابق یہ لاشیں رواں ہفتے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہسپتال لائی گئیں۔ فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے تھے۔

ڈاکٹر وحید بلیدی نے بتایا کہ طویل عرصہ گزرنے کے باعث لاشوں کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے اس لیے ضرورت ہے کہ ان کی جلد شناخت کر کے قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے عوام اور لواحقین سے اپیل کی کہ اگر کوئی ان افراد کو جانتا ہو یا ان کے رشتہ داروں سے واقف ہو تو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت سے رابطہ کرے تاکہ لاشیں ورثا کے حوالے کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز