تربت(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے آپ سر میں کل ہونے والے گرنیڈ حملے میں زخمی ہونے والوں میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کل تربت شہر میں آپ سر کے مقام پر قابض پاکستانی فوج پر گرنیڈ حملہ کیا گیا تھا جس میں پانچ بلوچ فرزندان بھی زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی تھی جسے مزید علاج معالجے کے لئے کراچی ریفر کیا گیا تھا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر آج شہید ہوگیا۔
شہید ہونے والے شخص کی شناخت صغیر احمد ولد واحد بخش ساکن آبسر کے نام سے ہوئی ہے جس کی نماز جنازہ آج بروز اتوار آپ سر میں ادا کی جائے گی۔