تربت(ہمگام نیوز) بلنگور میں نوجوان کے اغواء کے خلاف احتجاج، درجنوں افراد نے زرین بگ اور بلنگور میں روڈ بلاک کردیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دشت زریں بگ میں مبینہ طور پر مزاحمتی تنظیم کے ہاتھوں جام وحید نامی نوجوان کے اغواء پر جمعہ کو زریں بگ سے بلنگور تک خواتین اور بچوں سمیت لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا اور شدید نعرہ بازی کی۔


