یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںتربت: بلوچی زبان کے شاعر سغیر ساگر ایف سی کے ساتھ ایکسیڈنٹ...

تربت: بلوچی زبان کے شاعر سغیر ساگر ایف سی کے ساتھ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں شدید زخمی

تربت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت یونیورسٹی سے بلوچی میں ایم فل کرنے والے نوجوان بلوچی شاعر سغیر ساگر گزشتہ روز ایف سی کانوے کے ساتھ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں ایمرجنسی حالت میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے کراچی کے ہسپتال میں گزشتہ شب 4 بجے ہوش میں آئے مگر ان کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کام نہیں کررہا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ گزشتہ روز صبح کے 11 بجے پیش آیا جب قابض پاکستانی ایف سی کی تیز رفتار گاڑی نے نوجوان سغیر ساگر کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔ سغیر ساگر ولد حبیب تربت کے علاقے آبسر کے رہائشی ہیں، جنہوں نے تربت یونیورسٹی سے بلوچی زبان میں ایم فل کیا ہوا ہے اور بلوچی میں شاعری بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز