Homeخبریںتربت: بلوچ صحافیہ شاہینہ شاہین کی قتل کے خلاف ریلی نکالی گئی

تربت: بلوچ صحافیہ شاہینہ شاہین کی قتل کے خلاف ریلی نکالی گئی

تربت: بلوچ صحافیہ شاہینہ شاہین کی قتل کے خلاف ریلی نکالی گئی

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح بلوچ خاتون صحافیہ شاہینہ شاہین کی قتل کے خلاف تربت میں ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تربت سیول سوسائیٹی کی جانب سے شاہینہ شاہین کی قتل کے خلاف ریلی نکالی گئی، ریلی شہید فدا چوک سے تربت پریس کلب تک گئی، ریلی میں شاہینہ شاہین کی ہمشیرہ اور لواحقین سمیت عام عوام  نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی میں شرکاء نے بینرز اٹھائے ہوے تھے جن پر انصاف فراہمی اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کے نعرے درج تھے۔

ریلی تربت پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی جہاں شاہینہ شاہین کی چھوٹی بہن معصومہ رفیق نے بات کرتے ہوے کہا کہ 4 دن گزرنے کے بعد بھی میری بہن کا قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا، ہم پولیس کی کاروائی سے مطمئن نہیں ہیں، مظاہرے میں موجود پروفیسر غنی پرواز کا کہنا تھا کہ شاہینہ شاہین کے قاتلوں کو فورا گرفتار کیا جائے اور خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اس کے علاوہ سول سوسائٹی کے وفد نے تربت ڈپٹی کمشنر محمد الیاس کبزئی کے دفتر میں ان سے ملاقات بھی کی اور مطالبہ کیا کہ شاہینہ شاہین کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف فراہم کریں جبکہ ڈپٹی کمشنر محمد الیاس کبزئی نے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس قاتل کو جلد از جلد گرفتار کرے گی۔

Exit mobile version