یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںتربت سے دو لاپتہ افراد بازیاب اور ایک لاپتہ

تربت سے دو لاپتہ افراد بازیاب اور ایک لاپتہ

تربت( ہمگام نیوز)تمپ سے لاپتہ دو افراد تربت سے بازیاب، شارجہ سے آنے والی پرواز کے مسافر کو لاپتہ کردیاگیا۔ گومازی میں پاکستانی فورسز کی آپریشن کے دوران گرفتار کیئے گئے دو افراد گزشتہ روز تربت سے بازیاب ہوگئے جن کے نام شیر محمد ولد شاہ دوست اور شمیم احمد ولد شیر محمد ہیں ان کا تعلق گومازی سے بتایاگیا ہے، جبکہ تربت سے ایک شخص کو لاپتہ کرنے کی اطلاع ہے جس کا تعلق گورکوپ سری کلگ سے بتایا گیا ہے اطلاع کے مطابق مزکورہ شخص ہفتے کو شارجہ کی فلائیٹ سے تربت آیا تھاتاہم ذمہ دار ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز