تربت:(ہمگام نیوز) لیویز کے مطابق تمپ میر آباد میں دو اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لیویز فورس نے چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے لیویز فورس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی جس سے ایک اشتہاری ملزم عیسی ولد غلام سرور سکنہ الندور بلیدہ سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔
لیویز کے مطابق ہلاک ملزمان کی نعشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئی ہیں جہاں ایک نعش کو تاحال شناخت نہیں کیا جاسکا ہے۔ لیویز کے مطابق ہلاک ملزم غلام سروس گزشتہ ہفتہ الندور میں آصف ولد بے بگر نامی ایک نوجوان کو قتل کرنے کے بعد روپوش تھا۔