کیچ (ھمگام نیوز) پاکستان آرمی نے دو بلوچ نوجوانوں کو دو مختلف اوقات میں چھاپے مارکر لاپتہ کردیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے آپسر میں پاکستان آرمی نے فروری کو گھر پر چھاپہ مارکر میروئیس ولد خلیل کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا۔
جبراً گمشدگی کا دوسرا واقعہ منگل کو تربت کے علاقے آسکانی بازار میں پیش آیا جہاں پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر بلوچ نوجوان محمد جان ولد حکم کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا۔