کیچ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر تربت سے آواران کے باشندے کو پاکستان آرمی نے جبراً گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سرگرم تنظیم وی بی ایم پی کے مطابق عیدالفطر کے ٹھیک دس دن بعد تربت شہر سے پاکستان آرمی نے ایک بلوچ شخص کو اغواء کرکے غیرقانونی طور پر اپنے جبراً گمشدگی کا شکار بنایا ہے۔
تنظیم کے بقول جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے شخص نصیر احمد ولد فقیر محمد ہیں جو جھلواری مشکے آواران کا رہائشی ہیں۔
تنظیم کے مطابق رواں ماہ دو درجن سے زائد افراد کو جبراً گمشدگی کا شکار بنایا گیا ہے جس کے رد عمل میں تنظیم نے 25 جولائی کو کوئٹہ میں مظاہرے کی کال دی ہے۔