شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںتربت شاپک سے نوجوان کی کھمبے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ہے

تربت شاپک سے نوجوان کی کھمبے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ہے

 

تربت(ہمگام نیوز) نمائندہ ہمگام کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے شاپک سے دلوش ولد مزار سکنہ شاپک نامی نوجوان کی کھمبے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دلوش کچھ کام کے سلسلے میں اپنے گھر سے باہر چلے گئے ایک دن گزرنے کے بعد بھی جب وہ اپنے گھر واپس نہ لوٹے تو علاقے کے لوگوں نے انکی تلاش شروع کردی جس سے ان کی لاش لوگوں کو علاقے سے کچھ فاصلے پر کھمبے سے لٹکتی ہوئی ملی۔

ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے نوجوان کے ہاتھ پاوں اور چہرے چادر سے باندھے ہوئے تھے، اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگ اور لیویز اہلکار جاہ وقوع پر پہنچ کر ان کی لاش کو کھمبے سے نیچے اتارا، کچھ لوگوں کے مطابق یہ خودکشی ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ انکا قتل ہوا ہے تاہم ابھی تک واقعہ کے اصل وجوہات سامنے نہ آسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز