چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںتربت: فائرنگ سے 20 آبادکار ہلاک

تربت: فائرنگ سے 20 آبادکار ہلاک

تربت(ہمگام نمائندہ خصوصی) کیچ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 20 آباد کار ہلاک اور تین زحمی ہوگئے ہیں۔ضلع کیچ کے ڈپٹی کمشنر ممتاز علی نے بتایا کہ یہ لوگ تربت شہر کے قریب گوگ دان میں سہراب بریج کی تعمیر کا کام کر رہے تھے۔انھوں نے بتایا کہ رات دو بجے کے قریب مسلح افراد نے اس علاقے میں رہائشی کیمپ پر حملہ کیا جس میں 20 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے کا تعلق سندھ اور پنجاب سے ہے اور انھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ کمشنر مکران نے بتایا ہے کہ 16 افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے صادق آباد سے جبکہ چار کا صوبہ سندھ کے علاقے حیدرآباد سے تھا۔
۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز