تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان تربت کے علاقہ دشت کنچتی میں گزشتہ شب قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر کم سن اعجاز ولد دین محمد عرف دینل کو حراست میں لے لیا۔
خاندان کے مطابق، آج دوپہر انہیں فورسز نے کیمپ بلاکر نوجوان انکےحوالے کیا ، جو شدید زخمی اور پاؤں میں سوجن کے باعث تشویشناک حالت میں تھا۔ انہیں علاج کے لیے تربت کے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم صحت کی خرابی کے باعث انہیں کراچی منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ،وہ انھیں کراچی منتقل کرنے کی تیاریاں کر رہے تھے کہ وہ دورانِ علاج دم توڑدیا۔















