تربت ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان علاقہ تربت جدگال ڈن کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ نعمان بشیر سمیت تینوں نوجوانوں کے لواحقین اور مقامی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پہنچ کر دھرنا منتظمین سے بات چیت کرکے انہیں دھرنا موخر کرنے پر قائل کیا۔
انتظامیہ نے مظاہرین کو ایک ہفتے کے اندر اندر تینوں لاپتہ نوجوانوں کے بارے میں مثبت پیش رفت اور ان کے خیریت کے بارے میں آگاہی سمیت ممکنہ طور پر ان کے بازیابی کی یقین دہانی کرائی ،کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا منتظمین نے دھرنا ختم کردیا ،جس کے بعد مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہوگئے۔