شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںتربت میں دو طالب علم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

تربت میں دو طالب علم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے دو طالب علموں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ لاپتہ طالب علموں کی شناخت شہزاد ولد بوہیر اور فراز ولد اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں عطاء شاد ڈگری کالج کے طالب علم ہیں جنہیں گذشتہ شب فورسز نے آبسر کے علاقے مولدریک میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔

مزید ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپے کے وقت گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کے تمام موبائل فون بھی ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز