کیچ (ہمگام نیوز) تربت سول سوسائٹی کے زیر اہتمام شھید عبدالرؤف کے قتل کے خلاف اور انصاف فراہمی کے لیے بدھ کو صبح ساڑھے دس بجے تربت پریس کلب سے ایک خاموش ریلی نکالا گیا جس میں خواتین اور بچوں کے علاوہ بڑی تعداد میں شھریوں نے شرکت کی۔
ریلی میں انسانی حقوق کمیشن سے وابستہ کارکنوں سماجی کارکنوں کے علاوہ، مختلف سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت و کارکنان اور علما کرام بھی شریک تھے۔
ریلی کے شرکا نے شھید عبدالرؤف کے قتل کے خلاف بینر اور پلے کارڈز اتھائے شھید فدا چوک تک مارچ کی جہاں پہ ریلی کا اختتام ہوا۔
آخر میں تربت سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر جمیل عمر دشتی نے ریلی میں شریک ہونے والے تمام مرد و خواتین سیاسی و سماجی کارکنان اور علما کرام کا شکریہ ادا کیا۔
ریلی کے شرکہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکنوں اور علما کرام نے بلاجواز اور زاتی رنجش و پرخار کی بنا پر مذہب کی توہین کے نام پر لوگوں کی کردار اور انہیں الزام لگانے کی مذمت کی۔
انہوں نے کہاکہ مذہبی تعلیمات ہمیں آپس میں جڑنے اور محبت و انسانیت کی قدر کا درس دیتے ہیں لیکن یہاں بدقسمتی سے مذہب کی تقدیس پامال کرکے نبی کریم جو تاریخ عالم میں انسانیت کے سب سے بڑے غم گسار تھے ان کے نام مبارک کا استعمال کرکے لوگوں کی جان لیا جارہا ہے۔
انہوں نے یہ مطالبہ کیا کہ عبدالرؤف کی شھادت میں اس مخصوص گروہ کو شامل تفتیش کیا جائے جنہوں نے خودساختہ جرگہ بٹھاکر اس قتل کے لیے راہ ہموار کی اس کے ساتھ اس قتل سے جڑے تمام کردار بھی تفتیش کے دائرے میں لائے جائیں۔


