شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںتربت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

تربت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کیچ (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے میں فائرنگ سے فٹبالر پیرجان نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تربت کے نواحی علاقے سری کہن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پیر جان ولد میاں داد نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ سری کہن کے خدا بستی میں پیش آیا تاہم قتل کے محرکات معلوم نہ ہو سکے۔

یہ واقعہ سری کہن کے فٹبال گراؤنڈ کے قریب پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز