کوئٹہ(ہمگام نیوز)لاپتہ سیاسی کارکن سعداللہ موسیانی منظر عام پر آگیا ۔ تحصیل زہری کے رہائشی جے یوآئی کارکن چار مہینے قبل قومی شاہراہ سے لاپتہ ہوگیا تھا۔جنہیں گزشتہ روز خضدار ڈسٹرکٹ میں چھوڑ دیا گیا ۔ اور وہ بخیریت اپنے گھر پہنچ گیا ۔ لاپتہ سعد اللہ کے منظر عام پر آنے سے ان کے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ جبکہ دوسرے موقع پر ضلع تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گھر میں گھس کر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق واقعہ سیٹلائٹ ٹاون میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد عمر نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے


