شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںتربت میں ہلاک کیے جانے والا شخص ریاستی مخبر نکلا

تربت میں ہلاک کیے جانے والا شخص ریاستی مخبر نکلا

کیچ (ہمگام اپڈیٹ) اطلاعات کے مطابق کیچ کے مرکز شہر تربت کے علاقے سری کہن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا پیر جان ولد میاں داد نامی ایک شخص تھا۔ جو فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگیا تھا۔

مزید زرائع کے مطابق پیرجان نامی شخص ایک ریاستی حمایت یافتہ اور مخبر تھا جو کئی سماجی برائیوں اور منشیات فروشی میں بھی ملوث تھا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں پاکستانی فورسز اور ان کے کارندوں پر حملے کرتے آرہے ہیں۔

تاہم، پیر جان کو ہلاک کرنے کی زمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز