تربت (ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت ،گوکدان سے تعلق رکھنے والے نوجوان جاوید ولد عبد الواحد کو مبینہ طور پر قابض پاکستانی فوج نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ رات تربت کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا۔
لاپتہ نوجوان کی والدہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا مزدور ہے اور اپنے کام کے سلسلے میں سیٹلائٹ ٹاؤن گیا تھا، جہاں سے اسے قابض پاکستانی فوج، آئی ایس آئی، اور ایف سی کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا۔ ان کے مطابق جاوید کو حراست میں لینے کے بعد سے ان کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔
جاوید کی والدہ نے قابض پاکستانی فوج، آئی ایس آئی، اور ایف سی کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئےاپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بیٹے پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، اور اس طرح جبری گمشدگی کے ذریعے ان کے خاندان کو اذیت نہ دی جائے۔
یار رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج، آئی ایس آئی، اور ایف سی اہلکار عرصہ دراز سے بلوچ عوام کو جبری گمشدگیوں کا نشانہ بنا رہی ہے،