سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںتربت واقعہ، ایف آئی آر ڈاکٹراللہ نذر کیخلاف درج

تربت واقعہ، ایف آئی آر ڈاکٹراللہ نذر کیخلاف درج

کوئٹہ(ہمگام نیوز ) تربت واقعہ کی ایف آئی آر بی ایل ایف کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ اور ترجمان گہرام بلوچ کیخلاف تربت سٹی تھانے میں درج کرلی گئی ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق گذشتہ روزگوگدان تربت میں عسکری تعمیراتی ادارہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشنFWOکے 20اہلکاروں کی ہلاکت کی FIRاللہ دتہ ولد نور نامی شخص کی مدعیت میں تربت سٹی تھانے میں آزادی پسندبلوچ رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذ ر بلوچ اور بی ایل ایف کے ترجمان گہرام بلوچ کیخلاف درج کرلی گئی ہے ۔جبکہ گذشتہ روز تربت کمشنر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا تھا جس میں تربت واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی تھی جو تمام معاملے کی تحقیقات کرے گی ۔جے آئی ٹی میں کرنل مکران اسکاؤٹس کرنل کمانڈنٹ شاہد محمود،ڈی آئی جی پولیس مکران ڈویژن معظم جان ، کمشنر مکران ڈویژن اسلم خان بلیدی اور خفیہ اداروں کے نمائندے شامل ہیں ۔واقعہ میں لاپروائی برتنے والے8لیویز اہلکار جو زیر حراست ہیں جے آئی ٹی ان سے بھی تفتیش کرے گی اور ایک ہفتے کے اندر مکمل رپورٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک کو پیش کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز