یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںتربت: پولیس کا گھر پر چھاپہ، ملزم سے فائرنگ کے تبادلے میں...

تربت: پولیس کا گھر پر چھاپہ، ملزم سے فائرنگ کے تبادلے میں اہلیہ جاں بحق

کیچ (ہمگام نیوز) پولیس کے مطابق صلالہ بازار تربت میں پولیس نے ایک مطلوب ملزم عبید خالد کے گھر پر ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تاہم ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی۔

پولیس کے بقول ملزم کی اہلیہ نے فائرنگ سے منع کیا جس کے سبب ملزم کی ایک گولی ان کی بیوی کے گردن پر لگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

دوسری جانب علاقائی لوگوں کے مطابق پولیس اور ملزم عبید کے درمیان چھاپہ کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک گولی گھر میں موجود خاتون کو لگ گئی جس وہ جان بحق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز