جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںتربت کنواں میں اترنے والے پانچ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق...

تربت کنواں میں اترنے والے پانچ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ایک بے ہوش

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان کے علاقے ضلع تربت میں پانی کے حصول کے لئے کنواں میں اترنے والے پانچ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ ایک بے ہوش ہو گیا لیویز کے مطابق بدھ کے روزضلع تربت سے 35 کلو میٹر دور نودوز کے مقام پر پیش آیا جہاں پانی کے حصول کیلئے ایک شخص کنویں میں اترا لیکن زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو گیا اسے بچانے کیلئے دیگر پانچ افراد بھی کنویں میں اتر گئے لیکن زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث پانچ افراد اعظم ، جمعہ، غلام سرور ولد ، نبی رحمت ،سعد اللہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص بلال بے ہوش ہو گیا مرنے اور بے ہوش ہونے والے افراد کی لاشیں کنویں سے نکال لی گئیں امدادی کاموں میں لیویز نے بھی حصہ لیا تربت کے علاقے کو گزشتہ تین روز سے بجلی کی ترسیل معطل تھی جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہو گیا تھا 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز