تربت / زیارت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربتگلی کوچہ کے رہائشی پذیر ناصر پلیزئی ایک بار پھر جبری لاپتہ کر دیے گئے ۔ بتایا جارہاہے کہ وہ 8 نومبر 2025 کی شام تقریباً 3 بجے اپنے چھوٹے بچے کو کہدہ یوسف محلے مدرسہ چھوڑنے کے بعد واپسی پر لاپتہ ہوئے۔ اہلخانہ کے مطابق اُس وقت سے ان کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے اور گمشدگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پذیر ناصر پلیزئی کی دوسری جبری گمشدگی ہے۔ اس سے قبل انہیں 9 اگست 2025 کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مبینہ طورپرلاپتہ ہوا تھا۔ تقریباً ایک ماہ بعد 7 ستمبر 2025 کو انہیں بازیاب کرایا گیا۔

علاوہ ازیں زیارت کے نواحی علاقے میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے سائٹ فارمین کو اغوا کرکے لے گئے جبکہ قیمتی مشینری اور رہائشی کوارٹرز کو آگ لگا دی۔