تربت ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت سے زیارت کرنے کیلے کوہ مراد جانے والی چار خواتین فرزانہ، میمل، شہر بانو اور شیریں اور ایک بزرگ لال بخش نامی شخص سمیت 12 افراد کو قابض پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور ایف سی نے حراست میں لینے کے بعد کیمپ منتقل کردیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق زائرین مرد و خواتین کو گزشتہ روز اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ زیارت کے لیے کوہ مراد جا رہے تھے۔