یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںترکمانستان کے سفیر عطاجان ماولوف گوادر پہنچ گئے

ترکمانستان کے سفیر عطاجان ماولوف گوادر پہنچ گئے

ترکمانستان کے سفیر عطاجان ماولوف “Mr, Atadjan Movlamov” اور ترکمانستان کے ڈیفنس اتاچی گووانچاوازوف “Mr. Guvanch Orazov” دوروزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے
گوادر ( ہمگام نیوز )ترکمانستان کے سفیر عطاجان ماولوف “Mr, Atadjan Movlamov” اور ترکمانستان کے ڈیفنس اتاچی گووانچاوازوف “Mr. Guvanch Orazov” دوروزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے ۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی اور ڈسٹرکٹ کونسل گوادر کے چیئرمین بابو گلاب، جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی کمشنر گوادر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ترکمانستان کے مہمانوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی اور گوادر پورٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں پورٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے ترکمانستان کے سفیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوادر پورٹ اور پاک چائنا اقتصادی راہداری خطے کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہےں جس سے وسطی ایشیائی ممالک بھی مستفید ہوسکیں گے۔ گوادر پورٹ اپنے جغرافیائی محل وقوع اور تجارتی حوالے سے منفرد اہمیت کا حامل ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر بندرگاہ دنیا کی گہری بندرگاہوں میں سے ایک ہے جس کے لئے 50کلومیٹر سے زائد سی فرنٹ موجود ہے۔ گوادر پورٹ ملکی معاشی ترقی کا گیٹ وے ہے جس کے فعال ہونے سے پاکستان سمیت پورے خطے میں معاشی انقلاب آئے گا۔ دریں اثناءترکمانستان کے سفیر نے گوادر پورٹ کا معائنہ کیا جہاں چائنا اورسیز پورٹ اولڈن کمپنی کے نمائندے نے پورٹ کی فعالیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز